لبوشین کا ہوا میں اڑتے ہوئے کیچ، تاریخ کے بہترین کیچز میں شمار
گابا(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین کا ہوا میں اڑتے ہوئے شاندار کیچ تاریخ کے بہترین کیچز میں شمار کیا جانے لگا۔
گابا میں جاری دوسرے ایشیز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کے جوفرا آرچر نے برینڈن ڈوگٹ کی گیند پر ڈیپ سکوائر لیگ کی جانب پل شاٹ کھیلا جہاں مارنس لبوشین موجود تھے ۔انہوں نے چند قدم دوڑ کر فل لینھ ڈائیو لگائی اور ایک ناقابل یقین کیچ کیا۔کرکٹ ماہرین کی جانب سے اس کیچ کو اب تک کے بہترین کیچز میں شمار کیا جانے لگا ۔