دی بیسٹ فیفا ایوارڈز،بونماتی اور عثمان بہترین کھلاڑی
دوحہ (سپورٹس ڈیسک)قطر کے شہر لوسیل میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں فٹ بال کی دنیا کے معتبر ترین اعزازات دی بیسٹ فیفا فٹ بال ایوارڈز 2025 کا اعلان کر دیا گیا۔
بارسلونا کی سٹار کھلاڑی آئیٹانا بونماتی اور پیرس سینٹ جرمین کے فارورڈ عثمان ڈیمبیلے نے سال کے بہترین کھلاڑیوں کے اعزازات اپنے نام کیے ۔آئیٹانا بونماتی (سپین/بارسلونا) نے مسلسل تیسری بار فیفا کی بہترین خاتون کھلاڑی کا ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون فٹ بالر بن گئی ہیں۔ فیفا صدر گیانی انفنٹینو نے ڈیمبیلے کو بہترین مرد کھلاڑی کا ایوارڈ دیا۔ ڈیمبیلے کی شاندار کارکردگی کی بدولت ان کے کلب نے فرانسیسی لیگ، فرنچ کپ اور پہلی بار یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیتا۔بہترین مینز کوچ لوئس اینریکے پیرس سینٹ جرمین،بہترین ویمن گول کیپر ہننا ہیمپٹن چیلسی ،بہترین مینز گول کیپر گیانلوئیگی ڈوناروما مین سٹی،فیفا پسکاس ایوارڈ (بہترین گول سینٹیاگو مونٹیل انڈیپنڈینٹ (ارجنٹائن )،فیفا مارٹا ایوارڈ (بہترین ویمن گول) الزبیتھ اوول ٹائگریس (میکسیکو)،فیفا فین ایوارڈ زاخو ایس سی کے مداح عراق فیفا فیئر پلے ایوارڈ ڈاکٹر اینڈریاس ہارلس جرمنی کو دیا گیا۔