سابق جرمن فٹبالر چیئرلفٹ سے گر کر ہلاک، بیوی کی ٹانگ ٹوٹ گئی
برلن(سپورٹس ڈیسک)مونٹی نیگرو میں چھٹیوں کے دوران ایک دلخراش حادثے میں سابق جرمن فٹبالر سیبسٹین ہارٹنر 70 میٹر بلند چیئر لفٹ سے گر کر ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی بیوی شدید زخمی ہوئیں اور ایک ٹانگ ٹوٹ گئی۔
سیبسٹین ہارٹنر زندگی کی بازی ہار گئے جب وہ اور ان کی بیوی ایک لفٹ پر سوار تھے ۔ لفٹ اچانک اپنے کیبل سے الگ ہو گئی اور لفٹ کے دو حصے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جس کے نتجے میں سیبسٹین نیچے گر گئے ۔