پاکستان انڈر 19ٹیم مسونگو سے بلاوائیو پہنچ گئی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان انڈر 19 ٹیم مسونگو سے بلاوائیو پہنچ گئی۔پاکستان انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے زمبابوے میں موجود ہے ۔
پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیموں کے درمیان پہلا وارم آپ میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا۔گرین شرٹس اپنا دوسرا وارم آپ میچ آج ، 13 جنوری کو بلاوائیو میں امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔ ورلڈ کپ کا آغاز 15 جنوری سے ہوگا۔پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 16 جنوری کو ہرارے میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔