برجیس خان نے قومی انڈر 21سنوکر چیمپئن شپ جیت لی
کراچی (سپورٹس ڈیسک)برجیس خان نے فرحان کو شکست دیکر قومی انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔
جہانگیر خان سپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا گیا۔پی بی ایس اے کے اعزازی سیکرٹری نوید کپاڈیہ کے مطابق فائنل میں برجیس اور فرحان میں کانٹے کا مقابلہ ہوا جہاں برجیس خان نے تین کے مقابلے میں چار فریمز سے فائنل جیت لیا۔