ٹی 20 اور ون ڈے ٹیموں کی رینکنگ ،پاکستان کا ساتواں نمبر
دبئی (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے ٹی 20 اور ون ڈے ٹیموں کی عالمی رینکنگ کا اعلان کردیا۔
ٹی 20 میں بھارت پہلے ، آسٹریلیا دوسرے ، انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان 7 ویں پوزیشن پر براجمان ہے ، ون ڈے رینکنگ میں بھی بھارت پہلے نمبر پر قابض ہے ، نیوزی لینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر براجمان ہے ۔ون ڈے میں پاکستان چوتھی، سری لنکا پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹی پوزیشن پر ہے۔