ساف فٹسال چیمپئن شپ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرادیا

ساف فٹسال چیمپئن شپ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرادیا

قومی ٹیم پیر کو اپنے آخری میچ میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گی

 بنکاک (سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے ساف فٹسال چیمپئن شپ 2026ء میں بنگلہ دیش کو 1-5 سے شکست دے کر تیسری فتح حاصل کر لی، قومی فٹسال ٹیم پیر کو اپنے چھٹے اور آخری میچ میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کے تحت تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں جاری پہلی ساف فٹسال چیمپئن شپ میں پاکستان اپنا پانچواں میچ کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش کو 1-5 سے قابو کر کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہو گیا۔پاکستان نے اب تک اپنے تین میچز جیتے ، ایک ہارا اور ایک برابر رہا، 10 پوائنٹس جوڑ کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن کی حامل پاکستان فٹسال ٹیم نے پانچ میچز میں 19 گول کیے جبکہ اس کے خلاف 16 میں گول ہوئے ۔ نیپال کی مضبوط ٹیم سے پاکستان کا مقابلہ 4-4 سے برابر رہا تھا۔فیفا کی عالمی رینکنگ میں 138 پوزیشن کے حامل پاکستان نے فیفا رینکنگ میں اپنے سے ایک درجے کم بنگلہ دیش کو شاندار مقابلے کے بعد 1-5 سے زیر کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں