پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

 پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے ۔

 سیریز کے تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔ جوبالترتیب 29 جنوری،31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلے جائیں گے ۔ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری علی نقوی ٹیم کی سربراہی کریں گے ۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا سیریز کے پہلے دو میچز میں آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گے ۔ تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں راشد ریاض اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر ناصر حسین آن فیلڈ ایمپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پہلے میچ میں ناصر حسین تھرڈ امپائر اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں