ٹی 20ورلڈکپ کیلئے آسٹریلوی سکواڈکااعلان ،پیٹ کمنز باہر

 ٹی 20ورلڈکپ کیلئے آسٹریلوی  سکواڈکااعلان ،پیٹ کمنز باہر

میلبرن(سپورٹس ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

 فاسٹ بولر پیٹ کمنز انجری کے باعث ورلڈ کپ کے سکواڈ سے باہر ہو گئے ، ان کی جگہ بین ڈار شیوس کو سکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے ۔ اسی طرح میتھیو شارٹ کی جگہ میتھیو رنشا کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ ٹیم کی قیادت مچل مارش کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں زیویر بارٹلیٹ، کوپر کونولی، ٹم ڈیوڈ، کیمرون گرین، ناتھن ایلس، ٹریوس ہیڈ، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہن من، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ7 فروری 2026 سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں