ٹی 20ورلڈ کپ میں 8ایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیمیں بھی شریک

ٹی 20ورلڈ کپ میں 8ایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیمیں بھی شریک

میگا ایونٹ میں ٹیمیں کوالیفائنگ مراحل سے گزر کر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں آٹھ ایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔ بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے اس میگا ایونٹ میں یہ ٹیمیں کوالیفائنگ مراحل سے گزر کر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں اور اب عالمی سطح پر خود کو منوانے کے لیے پرامید ہیں۔اٹلی کی ٹیم پہلی بار آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ اٹلی کو گروپ سی میں انگلینڈ، نیپال، اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ رکھا گیا ہے ۔کینیڈا نے 2024 میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ڈیبیو کے بعد ایک بار پھر ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ نمیبیا مسلسل چوتھی بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا۔ نیپال نے ایشیا-ای اے پی ریجنل کوالیفائر میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا۔ نیدرلینڈز نے یورپی ریجنل کوالیفائر میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ساتویں بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔ عمان نے نیپال کے بعد ایشیا-ای اے پی ریجنل کوالیفائر میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے چوتھی بار ورلڈ کپ میں جگہ بنائی۔ سکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کی جگہ ٹورنامنٹ میں شمولیت اختیار کی اور ساتویں بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا۔ متحدہ عرب امارات نے ایشیا-ای اے پی ریجنل کوالیفائر میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے تیسری بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔ امریکا نے 2024 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں تاریخی کارکردگی کی بنیاد پر براہ راست کوالیفائی کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں