سعید اجمل کا کیمرون گرین کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

سعید اجمل کا کیمرون گرین کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

سعید اجمل کا کیمرون گرین کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ عثمان طارق کے خلاف گراؤنڈ میں ری ایکشن افسوسناک تھا، سابق سپنر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق سپن بولر سعید اجمل نے پی سی بی سے کیمرون گرین کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔سعید اجمل کا کہنا ہے کہ کیمرون گرین نے عثمان طارق کے خلاف گراؤنڈ میں جو ری ایکشن دیا وہ قابلِ افسوس تھا۔ان کا کہنا ہے کہ گرین کی حرکت افسوسناک تھی۔ عثمان طارق کے ایکشن سے مسئلہ ہے تو آئی سی سی سے بات کریں گراؤنڈ میں اشارے کرنے کی ضرورت نہیں۔سابق بولر کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی کی عزت ہے ، میچ ریفری کو فوری ایکشن لینا چاہیے تھا۔انہوں نے آسٹریلوی کھلاڑی کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کیمرون گرین کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے تاکہ کوئی اور گراؤنڈ میں ایسی حرکت نہ کرسکے ۔واضح رہے کہ آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹتے ہوئے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے غیر روایتی بولنگ ایکشن کی نقل اتاری تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں