الکاریز نے پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن مینز ٹائٹل جیت لیا

 الکاریز نے پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن مینز ٹائٹل جیت لیا

الکاریز نے پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن مینز ٹائٹل جیت لیا فائنل میں 10 مرتبہ کے چیمپئن نووک جوکووچ کو چار سیٹ کے مقابلے میں ہرایا

میلبورن(سپورٹس ڈیسک)سپین کے کارلوس الکاریز نے پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن مینز ٹائٹل جیت لیا۔میلبورن میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل مقابلے میں الکاریز نے 10 مرتبہ کے چیمپئن سربین سٹار نووک جوکووچ کو چار سیٹ کے مقابلے میں شکست دی۔الکاریز میچ کا پہلا سیٹ 6-2 سے ہارے ، تاہم شاندار کم بیک کرتے ہوئے 2-6، 3-6 اور 5-7 کے مارجن سے اگلے تینوں سیٹ جیت کر ٹائٹل کے حق دار ٹھہرے ۔ الکاریز 22 سال کی عمر میں7 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں