پی ایس ایل ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے برقرارکھلاڑیوں کی رقم کا اعلان

پی ایس ایل ،اسلام آباد یونائیٹڈ  کے برقرارکھلاڑیوں کی رقم کا اعلان

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے ری ٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں کی رقم کا اعلان کر دیا، شاداب خان کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7کروڑ روپے میں ری ٹین کیا ہے۔

سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری میں 1.4 کروڑ اور آندریس گوس کو سلور کیٹیگری میں 1.2 کروڑ روپے میں ری ٹین کیا گیاہے ،آکشن کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس 45 کروڑ رکھے گئے تھے جس میں سے فرنچائز نے 9.6 کروڑ روپے خرچ کر لیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں