کرکٹ میں امتیازی سلوک کی گنجائش نہیں:آئی سی سی

کرکٹ میں امتیازی سلوک کی گنجائش نہیں:آئی سی سی

کولمبو (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے موقع پر ایونٹ سے منسلک تمام منظور شدہ افراد کیلئے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے۔

 کہ کرکٹ میں کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک یا نامناسب رویے کی کوئی گنجائش نہیں،کسی بھی امتیازی یا غیر مناسب طرز عمل کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ نسل، رنگ، مذہب، ثقافت، قومیت، جنس، صنف، جنسی رجحان، معذوری، ازدواجی حیثیت یا زچگی کی بنیاد پر کسی بھی قسم کے امتیاز کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایکریڈیشن کی شرائط کے تحت آئی سی سی کو مکمل اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی ایسے فرد کی ایکریڈیشن منسوخ کر دے یا اسے سٹیڈیم سے باہر نکال دے جس کا رویہ اشتعال انگیز، دھمکی آمیز، امتیازی، توہین آمیز یا غیر اخلاقی قرار پائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں