ورلڈ کپ میں آج مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا
کولمبو (سپورٹس ڈیسک)ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ گروپ بی کی ٹیموں آئرلینڈ اور اومان کے درمیان کولمبو کے میں کھیلا جائے گا۔
دوسرے میچ میں گروپ سی کی ٹیمیں انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کولکتہ میں پنجہ آزمائی کریں گی ، تیسرا اور آخری میچ گروپ ڈی کی ٹیموں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔