میچ میں جتناخودکوٹھنڈارکھیں گے اتنااچھاہوگا:بابراعظم

میچ میں جتناخودکوٹھنڈارکھیں  گے اتنااچھاہوگا:بابراعظم

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل قومی ٹیم کے تجربہ کار بیٹر بابر اعظم نے ویڈیو بیان میں کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہمیشہ ہی بہت زیادہ شدت والا ہوتا ہے۔

 ناصرف دونوں ممالک کے لوگ بلکہ پوری دنیا کی نظریں اس میچ پر ہوتی ہیں جس کی وجہ سے میچ ایک مختلف لیول پر چلا جاتا ہے اور کھلاڑیوں سے توقعات بھی بڑھ جاتی ہیں۔ میں ایسے بہت سے میچز کا حصہ رہا ہوں اور میں نے یہ سیکھا ہے کہ اس میچ کے لیے جتنا خود کو ٹھنڈا رکھیں گے ، آرام دہ رکھیں گے اور باہر کی آوازوں پر توجہ دینے کے بجائے میچ پر فوکس رکھیں گے تو اتنا اچھا پرفارم کر پائیں گے ۔ البتہ اس میچ کا جوش ہوتا ہے لیکن کھلاڑی جتنا خود کو ٹینشن فری رکھیں گے اتنا ان کے لیے اچھا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں