بابر، شاہین، شاداب کو بٹھاکر نئے لڑکوں کو چانس دیں:شاہد آفریدی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بابراعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان کو باہر بٹھانے کا مطالبہ کردیا۔
سابق کپتان نے کہا کہ اگر میں ہوتا تو نمبییا کے خلاف اگلے میچ میں بابراعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان کو باہر بٹھاتا، ان کی جگہ باہر بیٹھے نئے لڑکوں کو موقع دیتا۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ فہیم اشرف کو بولنگ نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے ، اپنے ٹرمپ کارڈ عثمان طارق کو 10 اوورز کے بعد کیوں لایا گیا۔