جسے کرکٹ کا پتہ نہیں وہ پی سی بی کا چیئرمین ہے :شعیب اختر
جسے کرکٹ کا پتہ نہیں وہ پی سی بی کا چیئرمین ہے :شعیب اختر نالائق بندے کو بڑی ذمہ داری دینا سب سے بڑا جرم ہے ، سابق فاسٹ باؤلر
راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاک بھارت میچ میں پاکستان کی کارکردگی پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسے کرکٹ کا پتہ نہیں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہے ، ایسے میں ٹیم کیسے جیتے گی۔ شعیب اختر نے کہا کہ نالائق بندے کو بڑی ذمہ داری دینا سب سے بڑا جرم ہے ، ایسا شخص ملک اور ادارے کو تباہ کرے گا، مثال آپ کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہا کہ انڈیا کی ٹیم بہت آگے چلی گئی ہے ، ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں،راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ اس حال میں کیسے ٹیم چلے گی، ایک بندے کو آپ نے سپرسٹار بنایا ہوا جو ایک میچ نہیں جتواسکتا اور ایک ایسے بولر کو سپر سٹار بنایا ہوا ہے جو 10 اوورز تک نہیں کرواسکتا، جب اس قسم کے سٹارز منتخب کروگے تو انجام یہی ہوگاان کا کہنا تھا کہ دنیا کا سب سے بڑا جرم یہ ہے کہ آپ ایک غیر سنجیدہ بندے کو بڑی نوکری دے دیں گے تو یہی ہوگا یا پھر کوئی ادارہ ایسے بندے کے حوالے کردیں تو وہ یہی کرے گا۔