راشد خان ٹی ٹونٹی میں 700وکٹیں لینے والے پہلے بولر
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران راشد خان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 700 وکٹیں مکمل کر لیں اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ۔
یہ سنگِ میل انہوں نے افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے میچ میں حاصل کیا جو دہلی میں کھیلا گیا۔راشد خان نے فروری 2025 میں ڈیوین براوو کا 631 وکٹوں کا ریکارڈ عبور کرنے کے بعد سے ٹی ٹونٹی کے سب سے کامیاب وکٹ ٹیکر کا اعزاز برقرار رکھا ہوا ہے ۔اعدادوشمار کے مطابق انہوں نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مجموعی طور پر 432 مختلف بلے بازوں کو آؤ ٹ کیا، جو ایک ریکارڈ ہے ، جبکہ بین الاقوامی سطح پر ان کے شکار ہونے والے بلے بازوں کی تعداد 130 ہے اور وہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں بھی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔