فٹبال کے استحکام ، فروغ کی امید ہے :صدر پی ایف ایف

 فٹبال کے استحکام ، فروغ کی امید ہے :صدر پی ایف ایف

فٹبال کے استحکام ، فروغ کی امید ہے :صدر پی ایف ایف ہمارا مقصد قومی ٹیموں کو زیادہ سے زیادہ عالمی تجربہ فراہم کرنا ہے ،محسن گیلانی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے ملک میں فٹبال کی ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برسوں کے بحران کے بعد قومی فٹبال کے استحکام اور فروغ کی توقعات ہیں۔کراچی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں فٹبال کی ترقی کے لیے مربوط انداز میں منصوبہ بندی کی گئی ہے ،کئی برس تک فیفا کی مقرر کردہ نارملائزیشن کمیٹی کے زیر انتظام رہنے والی قومی فٹبال فیڈریشن کے پہلے منتخب صدر نے مزید کہا کہ مختلف اقدامات کی بدولت ملک میں فٹبال ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے ۔قومی ٹیم نے پہلی مرتبہ اے ایف سی فٹسال چیمپئن شپ کوالیفائرز میں شرکت کی، خواتین کی قومی ٹیم آئندہ فیفا سیریز میں حصہ لے گی جبکہ انڈر 16 ٹیم قازقستان کے دورے پر یوئیفا ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی،ہمارا مقصد قومی ٹیموں کو زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی تجربہ فراہم کرنا ہے ۔قومی ویمن فٹبال ٹیم اپریل میں فیفا سیریز کے دوران ترک و کیکوس آئی لینڈز، موریطانیہ اور آئیوری کوسٹ جیسی ٹیموں کے خلاف کھیلے گی،پاکستان فٹبال لیگ کے کے منصوبے پر کام جاری ہے ، سرکاری محکموں میں فٹبال ٹیموں کی بحالی کے لیے حکومت سے رابطہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں