ٹیم میں صلاحیت نہیں کہ ٹاپ 5میں شامل ہو:کامران

 ٹیم میں صلاحیت نہیں کہ ٹاپ 5میں شامل ہو:کامران

کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیم کی شرمناک شکست کے بعد کامران اکمل نے کہا ہے کہ دوطرفہ سیریز نہیں ہوتی اگر ہوتی تو بھارت کی سی ٹیم بھی ہمیں جیتنے نہ دے۔

 پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں اتنی صلاحیت نہیں کہ ٹاپ 5 میں شامل کیا جائے ، میچ سے یہی لگ رہا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو ایسے ہی ہرانا ہے ۔ کامران اکمل نے کہا کہ بڑے میچ کا بڑا پریشر تھا، ہماری ٹیم گیم پلان کے مطابق نہیں کھیلی، بھارت کی کرکٹ ٹیم بہت بڑی ہے ، بھارت کی ٹیم سامنے آئے تو ہمارے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔سابق کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ صائم ایوب نے بولنگ بہت بہتر کی ہے ، صائم ایوب سری لنکا کیخلاف بھی اسی طرح کی بول پر آؤٹ ہوچکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں