پاکستان نے یو اے ای کا 80 رنز کا ہدف باآسانی 11 اوورز میں حاصل کرلیا

پاکستان نے یو اے ای کا 80 رنز کا ہدف باآسانی 11 اوورز میں حاصل کرلیا

پاکستان نے یو اے ای کا 80 رنز کا ہدف باآسانی 11 اوورز میں حاصل کرلیا ویمنز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز، پاکستان سیمی فائنل میں داخل

بینکاک(سپورٹس ڈیسک)ویمنز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز میں پاکستان نے یو اے ای کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔تھائی لینڈ کے دارلحکومت بینکاک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔یو اے ای کی پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 79رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تھیرتا ستیش 32 اور رینیتھا رجت 14رنز بناکر آؤ ٹ ہوئیں۔ پاکستان کی جانب سے انوشہ ناصر نے 3، حفصہ خالد نے 2 جبکہ وحیدہ اختر، عمیمہ سہیل، مومنہ ریاست اور گل رخ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان ٹیم نے 80 رنز کا ہدف باآسانی 11 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شوال ذوالفقار 38 اور حورینہ سجاد 26 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں جبکہ ایمان نصیر 12 رنز بناکر آٹ ہوئیں۔ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل کل 20 فروری کو کھیلے جائیں گے ۔ پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں بنگلادیش کے مدمقابل آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں