قومی ٹیم ورلڈ کپ کے بعد بنگلادیش کا دورہ کرے گی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی مینز کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد مارچ میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔
پاکستان ٹیم 9 مارچ کو بنگلادیش پہنچے گی، دورے کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔پاکستانی ٹیم 10 مارچ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جبکہ پہلا میچ 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔تمام میچز ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے ۔