نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیم سلیکشن سمجھ نہیں آئی، شاہد آفریدی

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیم سلیکشن سمجھ نہیں آئی، شاہد آفریدی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کیلئے ٹیم کی سلیکشن بھی سمجھ میں نہیں آئی۔

ایک ٹی وی پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا موسم خراب ہو تو ہمیشہ بولنگ کا فیصلہ کیا جاتا ہے ،قومی ٹیم کے کوچ کنفیوژ لگ رہے ہیں،فخر زمان کے ہونے سے ٹیم کو بہت فرق پڑتا ہے ۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کوچ اور کپتان کو فیصلے لینے کی ضرورت ہے ،قومی ٹیم ہرلحاظ سے بیلنس ہے ، ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں،قائد اعظم ٹرافی کے اندر بہت اچھے پلیئرز ہیں،سلیکشن بورڈکوچاہیے تھاان پلیئرز کی لسٹ پی ایس ایل فرنچائز کے سامنے رکھتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں