فیفا صدر انفنٹینوکی چینی فٹ بال اصلاحات کی حمایت
بیجنگ (سپورٹس ڈیسک)عالمی فٹبال تنظیم (فیفا )کے صدر جیانی انفنٹینونے چینی فٹبال میں جاری اصلاحاتی عمل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیفا چین میں کھیل کی طویل مدتی ترقی کے لیے اپنے تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
جیانی نے کہا کہ ان کے 10 سالہ دورِ صدارت کے دوران چینی فٹبال ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون نمایاں پہلو رہا ہے ۔ انہوں نے خاص طور پر نچلی سطح سے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت پر توجہ کو خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ چینی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سونگ کائی کی قیادت میں جاری اقدامات حوصلہ افزا محسوس کر رہے ہیں اور نوجوانوں کی بنیاد پر ترقی کا ماڈل ایک طویل مدتی حکمتِ عملی ہے جس کی فیفا مکمل حمایت کرتی ہے ۔