پاکستان کی ٹیم میں 3اور سری لنکا کی2تبدیلیاں

 پاکستان کی ٹیم میں 3اور  سری لنکا کی2تبدیلیاں

پالی کیلے (سپورٹس ڈیسک )سری لنکا کی قومی کرکٹ ٹیم نے پالی کیلے میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

 سری لنکن کپتان داسن شناکا نے ٹاس کے بعد کہا کہ میدان کی وکٹ بہتر دکھائی دے رہی ہے اور بعد میں نمی پڑنے کا امکان ہے ، پاکستانی کپتان سلمان آغا نے کہا کہ وہ بھی پہلے گیند بازی کو ترجیح دیتے ، لیکن اب ہدف یہ ہے کہ اچھا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا کر حریف کو محدود کیا جائے ۔ پاکستان نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں اور بابر اعظم اور صائم ایوب کو شامل نہیں کیا گیا، جبکہ خواجہ نافع ، نسیم شاہ اور سلمان مرزا کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ دوسری جانب سری لنکا نے دو تبدیلیاں کرتے ہوئے زخمی کوشل مینڈس کی جگہ کامل مشارا کو شامل کیا ۔جبکہ دشن ہیمانتھا کی جگہ جینتھ لیاناجے کو ٹیم میں موقع دیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں