چھٹی جونیئر پولو چیمپئن شپ ٹیم ایل جی پی جی ریڈ نے جیت لی

چھٹی جونیئر پولو چیمپئن شپ ٹیم ایل جی پی جی ریڈ نے جیت لی

خاتون کھلاڑی رابیل حسین ، عیسیٰ بارک اور ذکریا داد نے شاندار کھیل پیش کیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) لاہور گیریژن پولو گراونڈ کے زیراہتمام پاکستان پولو ایسوسی ایشن کا سب سے اہم ایونٹ چھٹی جونیئر پولو چیمپئن شپ ٹیم ایل جی پی جی ریڈ نے جیت لی۔ٹی سی ایل سپانسرڈ انڈر 19 جونیئر پولو چیمپئن شپ کے چھٹے ایڈیشن کا فائنل ایل جی پی جی ریڈ اور ایل جی پی جی وائٹ کی ٹیموں کے درمیان ہوا جس میں ریڈ ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد میچ 6.5-4 گول سے جیتا۔ فائنل میچ دیکھنے کیلئے ٹی سی ایل کے آفیشلز مارکیٹنگ منیجر محمد اویس، پولو کے کھلاڑی، جونیئر بچوں کی فیملیز، سیکرٹری میجر بابر محبوب (اعوان) اور پولو لورز کی بڑی تعداد فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں موجود تھی۔ ایل جی پی جی ریڈ کی طرف سے ابھرتی ہوئی خاتون کھلاڑی رابیل حسین اور جونیئر کھلاڑی عیسیٰ بارک اور ذکریا داد نے شاندار کھیل پیش کیا۔ریڈ ٹیم کی طرف سے عیسیٰ بارک عثمان اور ذکریا داد علی خان نے دو دو گول جبکہ رابیل حسین اور محمد حسن خان نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ وائٹ ٹیم کی طرف سے صائم عباس اور ابراہیم خان نے دو دو گول سکور کیے ۔ اختتامی تقریب میں عیسیٰ بارک عثمان (ہارڈیز) کا کہنا تھا کہ جیت کر بہت اچھا لگا۔ پہلی بار جونیئر پولو چیمپئن شپ کھیلی اور پہلی بار ہی ٹیم نے فتح حاصل کی جو کہ پوری ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں