جرمن فٹبالر ایمرے کین گھٹنے کی شدید انجری کا شکار ،سیزن سے باہر

جرمن فٹبالر ایمرے کین گھٹنے کی  شدید انجری کا شکار ،سیزن سے باہر

برلن (سپورٹس ڈیسک)جرمنی کی قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اور بورسیا ڈورٹمنڈ کے کپتان ایمرے کین بائیں گھٹنے کی انجری کے باعث رواں فٹ بال سیزن کے بقیہ تمام میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔

 32 سالہ ایمرے کین کو یہ انجری ہفتہ کو بائرن میونخ کے خلاف میچ میں شکست کے دوران پیش آئی۔ایمرے کین نے میچ کے دوران تکلیف کے باوجود کھیل جاری رکھنے کی کوشش کی لیکن بالآخر انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں