ہاکی کی بحالی،پی ایچ ایف کا سٹریٹجک ریفارم ایجنڈا جاری

 ہاکی کی بحالی،پی ایچ ایف کا سٹریٹجک ریفارم ایجنڈا جاری

ہاکی کی بحالی،پی ایچ ایف کا سٹریٹجک ریفارم ایجنڈا جاری نئے روڈ میپ کا مقصد نچلی سطح سے ایلیٹ لیول تک ہاکی میں نئی روح پھونکنا ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنی ایڈہاک کمیٹی کے پہلے اجلاس کے بعد ہاکی کی بحالی کے لیے ایک جامع اور پرعزم ‘سٹریٹجک ریفارم ایجنڈا’ جاری کر دیا ہے ۔ اس نئے روڈ میپ کا مقصد نچلی سطح سے لے کر ایلیٹ لیول تک ہاکی میں نئی روح پھونکنا ہے ۔ اس منصوبے کے تین بنیادی ستون ادارہ جاتی شفافیت، ڈیٹا پر مبنی ٹیلنٹ کی تلاش اور فیڈریشن کی پیشہ ورانہ مینجمنٹ ہیں۔اجلاس پی ایچ ایف صدر محی الدین وانی کی سربراہی میں ہوا جس میں پی ایچ ایف ایڈہاک کمیٹی چیئرمین اولمپین اصلاح الدین صدیقی اور دیگر عہدیداران شریک تھے ۔اجلاس میں بین الاقوامی سطح پر ٹیموں کے دورے اور اس دوران جدید ہاکی کو استوار کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ایجنڈے میں گورننس میں اصلاحات اور شفاف انتخابات ،قومی ٹیلنٹ کی تلاش کارپوریٹ پارٹنرشپ اور مالی استحکام،انفراسٹرکچر کی بحالی اور محکمانہ ہاکی،پیشہ ورانہ ڈھانچہ اور عظیم کھلاڑیوں کی شمولیت،120 روزہ ہنگامی ایکشن پلان شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں