ورلڈ کپ،ٹیم کی ناقص کارکردگی علیم ڈار سلیکشن کمیٹی سے مستعفی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)علیم ڈار پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ پی سی بی حکام کے حوالے کردیا ہے ۔
ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم سیمی فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہی جس کے بعد علیم ڈار نے اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ علیم ڈار کو 11 اکتوبر 2024 میں سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا تھا۔سلیکشن کمیٹی میں اب عاقب جاوید اور اسد شفیق باقی رہ گئے ہیں ۔