ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں رکی مارٹن آواز کا جادو جگائیں گے

 ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں رکی مارٹن آواز کا جادو جگائیں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ٹی 20 ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پورٹو ریکو کے معروف گلوکار رکی مارٹن آواز کا جادو جگائیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل اختتامی تقریب منعقد ہو گی۔واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل کل احمد آباد میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا۔یہ چوتھا موقع ہوگا جب دونوں ٹیمیں کسی آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔اس سے قبل 2000 میں کھیلے گئے آئی سی سی ناک آؤٹ اور 2021 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کی تھی۔حال ہی میں دونوں ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں مدمقابل آئی تھیں جس میں بھارت نے فتح حاصل کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں