پاکستان کے تین گالفرز ویتنام ماسٹرز میں شرکت کریں گے
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے تین گالفرز محمد عالم، محمد منہاج مقصود وڑائچ اور انعام الحق ملک ویتنام میں ہونے والے نم اے بینک ویتنام ماسٹرز (ایشین ڈیولپمنٹ ٹور)میں شرکت کریں گے ۔
پاکستان گالف فیڈریشن کے مطابق 17 سے 19 مارچ تک یہ ٹورنامنٹ رائل لانگ این گالف اینڈ کنٹری کلب، ویتنام میں کھیلا جائے گا جس کی مجموعی انعامی رقم ایک لاکھ امریکی ڈالر رکھی گئی ہے ۔