ایبٹ آباد میں ریجنل سپورٹس آفس کے زیرِ اہتمام میراتھن ریس
لا ہور (سپورٹس ڈیسک ) یومِ پاکستان کے موقع پر ایبٹ آباد میں ریجنل سپورٹس آفس کے زیرِ اہتمام میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے بچوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد اشتیاق خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے ریس کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی صحت مند اور مثبت سرگرمیاں نوجوان نسل کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے نہایت اہم ہیں۔ریس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں ایس ایس پی ٹریفک اشتیاق خان نے انعامات تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس قسم کی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکے ۔