اجتماعی اچھی کارکردگی نے فتح کی راہ پر گامزن کیا:محمد علی

 اجتماعی اچھی کارکردگی نے فتح  کی راہ پر گامزن کیا:محمد علی

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل 11 میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرنے والی حیدرآباد کنگز مین کے بولر محمد علی نے کہا کہ پہلی چار مسلسل شکستوں کے بعد اجتماعی طور پر اچھی کارکردگی نے فتح کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

امید ہے کہ اگلے میچز میں بھی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھیں گے ۔ محمد علی نے کہا کہ ایک اوور میں چار وکٹیں حاصل کرنے والے آصف محمود نے عمدہ کم بیک کیا۔انہوں نے بہترین گیندیں کیں اور کامیابی پائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں