پیٹر سڈل کو ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں چاچا کے نام سے مشہور پیٹر سڈل مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
انگلینڈ بورڈ کے قواعد کے تحت آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹر سڈل اور انگلش آل راؤنڈر سمیت پٹیل کو اس موسمِ گرما کے ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں شرکت سے روک دیا گیا ہے ،یہ پابندی اس وجہ سے عائد کی گئی ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے رواں سال جنوری اور فروری میں گوا میں منعقد ہونے والی ورلڈ لیجنڈز پرو ٹی ٹونٹی لیگ میں حصہ لیا تھا۔یہ لیگ غیر منظور شدہ قرار دی گئی تھی۔