پلیئرز رینکنگ ، ون ڈے میں بابراعظم چھٹے نمبرپر
دبئی(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تازہ پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور افغانستان کے ابراہیم زادران تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم کا چھٹا اور سلمان آغا کا دسواں نمبر ہے ۔ بولرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر ہے ، انگلینڈ کے جوفرا آرچر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ایڈم زمپا اور ابرار احمد بہتری کے بعددسویں اور گیارہویں نمبر پر آگئے ۔