بابر اعظم کے چوتھی مرتبہ پی ایس ایل میں 500رنز
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل میں ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا۔۔
۔بابر نے 500 رنز مکمل کرلیے ۔ انہوں نے یہ سنگ میل کوالیفائر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف عبور کیا۔اس کے ساتھ ہی بابر اعظم پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ مرتبہ 500 رنز کرنے والے پلیئر بن گئے ۔بابر اعظم نے چوتھی مرتبہ پی ایس ایل سیزن میں 500 رنز بنائے ہیں۔