میڈرڈ اوپن ٹینس، سنر اور آرتھر کوارٹر فائنل میں داخل
بیلاروس کی ٹینس سٹار سبالینکا بھی ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک)اٹلی کے ٹینس سٹار جینک سنراور فرانس کے ٹینس کھلاڑی آرتھر فلزاپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔ 24 سالہ اطالوی ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں 30 سالہ برطانوی حریف ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 5-7سے شکست دی، ایک اور میچ میں فرانس کے کھلاڑی آرتھر فلز نے ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی ٹامس مارٹن ایچیوری کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور 4-6سے ہرایا۔ بیلاروس کی ٹینس سٹار ارینا سبالینکا ڈبلیو ٹی اے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔ 27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار سبالینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 میچ میں جاپان کی حریف کھلاڑی ناؤمی اوساکا کو کو 7-6(7-1)،3-6 اور 2-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی ہیلی بپٹسٹ سے ہوگا۔