آئی ٹی ایف فیوچرز:محمد شعیب فائنل میں، تاریخ رقم کردی

 آئی ٹی ایف فیوچرز:محمد شعیب فائنل میں، تاریخ رقم کردی

عابد علی اور مزمل مرتضیٰ نے ایم-15 اسلام آباد میں ڈبلز ٹائٹل جیت لیا پاکستان ٹینس کیلئے تاریخی لمحہ ہے : اعصام الحق قریشی کا بھی اظہارِ مسرت

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) آئی ٹی ایف فیوچرز میں پاکستانی ٹینس پلیئر محمد شعیب نے تاریخ رقم کر دی، 20 سال بعد فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ، جبکہ عابد علی اور مزمل مرتضیٰ نے ایم-15 اسلام آباد میں ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں جاری ایونٹ کے مینز سنگلز میں محمد شعیب نے چین کے فینمنگ مینگ کو یکطرفہ مقابلے میں 6-1، 6-1 سے شکست دی۔مردوں کے ڈبلز میں پاکستان کے محمد عابد علی خان اور مزمل مرتضیٰ نے فائنل میں تجربہ کار جوڑی عقیل خان اور برکت اللہ کو 2-6، 6-2، 10-7 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔صدر پی ٹی ایف اعصام الحق قریشی اور سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل نے قومی کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی۔اعصام الحق قریشی نے کہا کہ یہ پاکستان ٹینس کے لیے ایک تاریخی اور قابلِ فخر لمحہ ہے ۔ 30 سال بعد کسی پاکستانی کھلاڑی کو آئی ٹی ایف فیوچرز فائنل میں دیکھنا نہ صرف کھلاڑی بلکہ پورے ملک کے لیے خوشی کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے انعقاد پر ہمیں فخر ہے اور یہ دیکھ کر حوصلہ افزا ہے کہ ہمارے کھلاڑی ہوم گراؤنڈ پر بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں