فٹبال کا ریکارڈ،میسی،رونالڈو چھٹا ورلڈکپ کھیلنے کیلئے تیار
لندن(سپورٹس ڈیسک)دنیا کے دو عظیم ترین فٹبالرز لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو ایک نیا ریکارڈ اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کرنے کو تیار ہیں۔
رواں سال ہونے والا ورلڈکپ ممکنہ طور پر دونوں سٹارز کے لیے کیریئر کا چھٹا اور ممکنہ طور پر آخری ورلڈکپ ہوگا۔فٹبال کی دنیا میں گزشتہ دو دہائیوں سے حکمرانی کرنے والے پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی ایک مرتبہ پھر عالمی فٹبال کے میدان میں جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں، اگر یہ دونوں کھلاڑی ورلڈ کپ کے میچز میں میدان میں اترتے ہیں تو یہ فٹبال کی تاریخ میں 6 مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز کھیلنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے ۔ شائقینِ فٹبال اس ٹورنامنٹ کو ان دونوں کا دی لاسٹ ڈانس قرار دے رہے ہیں کیوں کہ یہ ممکنہ طور پر ان کا آخری بین الاقوامی ورلڈ کپ ہوگا۔