نئی ٹیسٹ رینکنگ بابراعظم کی ایک درجہ ترقی
دبئی(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ میچز میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے ۔
انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ، انگلینڈ کے ہیری بروک کی دوسری جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی تیسری پوزیشن ہے ۔پاکستان کے بیٹر بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد 22ویں نمبر پر آ گئے ، سلمان علی آغا دو درجے ترقی سے 27ویں پوزیشن پر آگئے ۔