انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے 23 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نے یکم سے 10 جون تک مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں کھیلے جانے والے ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیے 23 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔
قومی ٹیم 30 مئی کو مالدیپ کے لیے روانہ ہوگی۔ نیشنل فٹ بال سٹیڈیم میں منعقد ہونے والے اس چار ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا مقابلہ میزبان مالدیپ، بنگلہ دیش اور افغانستان سے ہوگا۔