آئی پی ایل، سمارٹ سن گلاسز پر پابندی
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ میں سمارٹ سن گلاسز پر پابندی لگا دی۔
بی سی سی آئی اینٹی کرپشن یونٹ نے تمام فرنچائزز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں، جن میں میچ آفیشلز اور کھلاڑیوں کو میچ میں سن گلاسز استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ سمارٹ سن گلاسز کے استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔سمارٹ سن گلاسز میں جدید کمیونیکیشن، لائیو سٹریمنگ، میسجنگ اور ویڈیو کالز کے فیچر ہوتے ہیں۔