پی ایس بی، 15 سال سے اکاؤنٹس کا آڈٹ نہ ہونیکا انکشاف
پی ایس بی، 15 سال سے اکاؤنٹس کا آڈٹ نہ ہونیکا انکشاف آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں مالی معاملات میں سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپورٹس بورڈ میں 15 سال سے اکاؤنٹس کا آڈٹ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل پاکستان نے اپنی سالانہ آڈٹ رپورٹ میں پی ایس بی کے مالی معاملات میں متعدد سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ نے مالی سال 10-2009 سے 25-2024 تک مالیاتی گوشوارے تیار نہیں کیے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ایس بی نے ٹریڑری سنگل اکاؤنٹ قوانین پر عملدرآمد بھی نہیں کیا، پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2019 کی شق کے تحت تمام سرکاری رقوم کو ٹریڑری سنگل اکاؤنٹ میں رکھنا لازم ہے تاہم پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایک الگ بینک اکاؤنٹ برقرار رکھا ہے ۔رپورٹ کے مطابق 30 جون 2025 تک پی ایس بی کے بینک اکاؤنٹ میں 3 کروڑ 20 لاکھ 90 ہزار 591 روپے موجود تھے ۔