بھارت کو انگلینڈ کیخلاف شرمناک شکست، 76 رنز پر ڈھیر
ناٹنگھم (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 125 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کرلی۔
ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی ٹیم 202 رنز کے تعاقب میں 12 ویں اوور میں 76 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بھارت کی جانب سے ویبھو سوریا ونشی اور ایشان کشن 13، 13 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے 4، جوفرا آرچر نے 3 اور عادل رشید نے 2 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ وِل جیکس نے 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل انگلینڈ نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 201 رنز بنائے ۔ فِل سالٹ 70 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔