ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات

ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے  خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن مبینہ طور پر امریکا کے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی تحقیقات کی زد میں آ گئی ہے ۔

رپورٹس کے مطابق امریکا میں اس کے مالی معاملات سے متعلق منی لانڈرنگ کے شبہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ امریکی بینکوں کے ذریعے تقریباً 26 کروڑ ڈالر کی رقوم کی منتقلی تحقیقات کا مرکز ہے ۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تقریباً 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مختلف کمپنیوں اور افراد کو ایسے منتقل کیے گئے جن کی فوری طور پر کوئی واضح معاشی یا تجارتی وجہ سامنے نہیں آئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں