نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز سکواڈ کا اعلان
بارباڈوس (سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کھیلے جانے والی 5 میچوں کی ون ڈے سیریز کے ابتدائی 3 میچز کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔
جس میں 19 سالہ نوجوان لیفٹ آرم ریسٹ سپنر وٹل لاز کو پہلی بار سینئر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ ٹیم کی قیادت شائی ہوپ کو سونپی گئی ہے ۔