خواتین کے کھیلوں کی کوریج کیلئے نئے ضوابط جاری

 خواتین کے کھیلوں کی کوریج  کیلئے نئے ضوابط جاری

لاہور(سپورٹس ڈیسک )یورپی براڈکاسٹنگ یونین (ای بی یو) نے خواتین کے ایتھلیٹکس مقابلوں کی براہِ راست کوریج کیلئے نئی ہدایات جاری کردی ہیں،یہ رہنما اصول خواتین ایتھلیٹس سے مشاورت کے بعد تیار کیے گئے ہیں ۔

برطانوی اولمپک کانسی کا تمغہ جیتنے والی پول والٹر ہولی بریڈشا نے بتایا کہ مقابلوں کے دوران بعض کیمرا اینگلز اور سلو موشن مناظر کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر ہراسانی اور نامناسب ویڈیوز کا سامنا کرنا پڑا۔ سربیا کی اولمپک لانگ جمپر ایوانا سپانووچ نے بھی کہا کہ کچھ کیمرا اینگلز نہ صرف مقابلوں کے دوران بے چینی پیدا کرتے ہیں بلکہ کھلاڑیوں کی ذہنی صحت پر بھی منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔نئی ہدایات میں ہائی جمپ اور پول والٹ جیسے مقابلوں میں نیچے سے کیمرہ لگانے یا غیر ضروری سلو موشن ری پلے دکھانے سے گریز کی سفارش کی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...