باسکٹ بال ٹیم کے ٹرائلز مکمل، کمشنر کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان

 باسکٹ بال ٹیم کے ٹرائلز مکمل، کمشنر کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی ڈویژن باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کمشنر کپ باسکٹ بال چیمپئن شپ کیلئے دو روزہ ٹرائلز ہوئے ۔

 ٹرائلز کی نگرانی سلیکشن کمیٹی نے کی جبکہ قومی باسکٹ بال کوچ ملک محمد ریاض اور باسکٹ بال کے شائقین کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ٹرائلز کے اختتام پر کمشنر کپ کے لئے راولپنڈی ڈویژن کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا۔ منتخب کھلاڑیوں میں حماد، حمزہ، ذیشان، نور الزمان، شیراز، محید، بلال، عدنان، محمد خبیب، نین شاہ، یزدان، حسیب، حیدر، ایان عباسی، عمران اور ذکا اﷲ شامل ہیں۔راولپنڈی ڈویژن باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر امتیاز رفیع بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تمام منتخب کھلاڑیوں کو فوری طور پر تربیتی کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو کہ شروع ہو گیا ہے ۔ کمشنر کپ باسکٹ بال چیمپئن شپ 24 سے 28 جولائی 2026 تک فیصل آباد میں ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...