ایشون کا بھونیشور کمار کو 2027 ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ

ایشون کا بھونیشور کمار کو 2027 ورلڈکپ  اسکواڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے سابق سپنر روی چندرن ایشون نے تجربہ کار فاسٹ بولر بھونیشور کمار کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کے سکواڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایک انٹرویو میں ایشون نے کہا کہ جنوبی افریقی کنڈیشنز میں بھونیشور کمار کا تجربہ اور سوئنگ بولنگ ٹیم کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو سکتی ہے ۔ سلیکٹرز کو بھونیشور کمار سے رابطہ کرنا چاہیے اور انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ، وجے ہزارے ٹرافی سمیت تمام اہم ٹورنامنٹس کھلانے چاہئیں تاکہ وہ مکمل تیاری کے ساتھ ورلڈکپ میں شرکت کر سکیں۔ایشون کے مطابق جنوبی افریقا کی سیمنگ اور باؤنس والی وکٹوں پر بھونیشور جیسے بولر کی ضرورت ضرور محسوس ہوگی،36 سالہ بھونیشور کمار 2022 کے بعد سے بھارتی ٹیم سے باہر ہیں جبکہ انجریز کے باعث انہیں مسلسل مشکلات کا سامنا رہا۔تاہم حالیہ آئی پی ایل سیزن میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...